پنجاب پولیس کا تاریخی ونگ ’’ سی آئی اے ’’ ختم

12:03 PM, 24 Jun, 2024

 ویب ڈیسک : (دانش منیر ) محکمہ پنجاب پولیس کا اہم  تاریخی ونگ ’’ سی آئی اے ’’ ختم کردیا گیا،  اب سی آئی اے کا کام’’ آرگنائزڈ کرائم یونٹ’’ کرے گا،    پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس  میں بڑی تبدیلی کردی، گزٹ  نوٹی فیکیشن جاری ۔ 

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پولیس آرڈر  میں ترمیم کرکے سی آئی اے کی جگہ آرگنائزر کرائم یونٹ ونگ قائم کردیا ۔

آج کے بعدسی آئی اے کو باقاعدہ ختم کر دیا گیا ہے اس حوالےسے پولیس آرڈر میں ترمیم کا گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ضلعی سطح پر قائم کئے جائیں گے۔کیپٹل سٹی ڈسٹرکٹ میں ڈی آئی جی آرگنائزرڈ کرائم یونٹ کا سربراہ ہو گا جبکہ ضلع میں ایس ایس پی ارگنائزڈ کرائم یونٹ کا سربراہ ہو گا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ اغوا۔قتل،ڈکیٹی،ڈکیتی کے دوران قتل۔چوری کے دوران قتل  کے کیسز کی  تحقیقات کرےگا ۔

 جبکہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ موٹر وہیکل۱گاڑیوں کی چوری ،جائیداد پر قبضوں کی وارداتوں کی تحقیقات بھی کرے گا۔

آرگنائزر ڈ کرائم یونٹ کے سربراہ کے پاس  واردات کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دینے کا اختیار ہو گا۔

پولیس ارڈر میں ترمیم کے بل کی  پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر پنجاب کی منظوری سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا۔

مزیدخبریں