پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں خیرات کی طرح بانٹ دی گئیں،خواتین رہنما

12:14 PM, 24 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا کیس ہے،ہمارا یہ مخصوص نشستوں کا کیس تھا جو ہمیں ملنی تھی مگر خیرات کی طرح بانٹ دیا گیا،خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے کو سنجیدہ لیا جانا چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک کی۔ غزالہ سیفی نے کہا کہ یہ مخصوص نشستوں کا معاملہ بہت اہم ہیں،خواتین کی مخصوص نشستوں کو ہٹانا ویسے ہی بہت سنگین ہے،اس معاملے کو طول دینا ٹھیک نہیں ہے،خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے کو سنجیدہ لیا جانا چاہئیے۔

غزالہ سیفی نے مزید کہا کہ پارلیمان میں خواتین کی نمائندگی بہت ضروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب 

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا کیس ہے،ہمارا یہ مخصوص نشستوں کا کیس تھا جو ہمیں ملنی تھی مگر خیرات کی طرح بانٹ دیا گیا،مجھے پوری امید ہے قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے،الیکشن کمیشن کا جواب آئیں اور قانون کیخلاف ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے بڑے گلے شکوے ہیں،کے پی میں 2 سیٹس لینے والوں کو 6 سیٹس دی گئی،جے یو آئی کو ایسی سیٹ دی گئی جو انہوں نے خود کہا نام نہیں دیا گیا تھا،یہ صرف سیٹوں کا نہیں اور بھی معاملے ہیں۔

مزیدخبریں