ارشد شریف قتل کی جوڈیشل انکوائری ،اٹارنی جنرل 11جولائی کوذاتی حیثیت میں طلب

01:28 PM, 24 Jun, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اٹارنی جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کی شہید ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست یہ ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،آپ نے پچھلی سماعت میں کہا تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے، آپ کوئی آرڈر شیٹ دیکھا دیں،جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کیا ہے؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جے آئی ٹی ابھی کام کر رہی ہے ابھی کینیا سے ایم ایل ار سے متعلق ایم او یو سائن ہونا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک ڈیڑھ سال سے جے آئی ٹی آئی نے کوئی کام نہیں کیا، جے آئی ٹی کو ہیڈ کون کر رہا ہے؟۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے کہا کہ جی مائی لارڈ ایسا ہے۔

شعیب رزاق نے کہا کہ ان کی رپورٹ میں لکھا ہوا ہے کہ جے آئی ٹی کو کوئی ہیڈ نہیں کر رہا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی ہوئی ہے؟۔

شعیب رزاق نے کہا کہ جی تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب جے آئی ٹی کا کچھ حصہ لیک ہوا تو جس پر کینیا نے ریزرویشن دیں۔

عدالت نے تھانہ رمنا کے آیس ایچ کو ذاتی حثیت میں اگلی سماعت میں طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے دیکھ لوں سٹیٹ نے کیا کیا ہے اب تک ؟جے آئی ٹی میں کون ہے۔ 

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو اصل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں