سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے میں کون کون سے  بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی؟ 

01:50 PM, 24 Jun, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے کی تقریب میں نامور بالی ووڈ اسٹارز نے انٹری دی۔

23 جون اتوار کے روز سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ مسلمان دوست و اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی، اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

شادی کی تقریب میں زیادہ بالی وڈ ستاروں نے شرکت نہیں کی، صرف اداکارہ سوناکشی کی دوست و اداکارہ ہما قریشی و ان کے بھائی نے خصوصی شرکت کی تھی البتہ تقریب ولیمہ میں اداکارؤں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

وائرل ویڈیوز کے مطابق لیجنڈری اداکارہ ریکھا،روینہ ٹنڈن،ودیا بالن و شوہر،ادیتی راؤ حیدری،تبو، سائرہ بانو،یو یو ہنی سنگھ،ہما قریشی، کاجول،سلمان خان کے بھائی ارباز خان، اور سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا سمیت دیگر اسٹارز نے خصوصی شرکت کی۔

مزیدخبریں