شاہین آفریدی کی پانچوں انگلیاں گھی میں، نہ کھیلنے کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے

03:49 PM, 24 Jun, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود شاہین آفریدی کو لاکھوں روپے ملیں گے۔ ان کو دی ہنڈرڈ لیگ کی انتظامیہ 17 لاکھ 61 ہزارسے زائد روپے اداکرے گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی خاطردی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکارکیا تھا، شاہین آفریدی کو5 ہزار پاؤنڈ امیج رائٹس کی مد میں ملیں گے، ٹورنامنٹ میں سائن کرنے والے کھلاڑیوں کوامیج رائٹس کے بدلے انکےکنٹریکٹ کا5 فیصد ملتا ہے۔

مگر دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برقرار رکھا تھا۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ویلش فائر نے میٹ ہینری کو شاہین کے متبادل کےطور پر شامل کرلیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ ہینری کو شاہین  کے جانے کے بعد امیج رائٹس کے پیسے نہیں ملیں گے۔

مزیدخبریں