ٹک ٹاکر ربیکا خان کا مہندی لُک بھی بازی لے گیا

04:27 PM, 24 Jun, 2024

طیبہ نقشی

( پبلک نیوز ) طیبہ نقشی: ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا سسلسہ جاری ہے۔ انکی ہر رسم کی لک مداحوں کو بے حد پسند آرہی ہے۔

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حُسین ترین کی  'ڈھولکی نائٹ' کے بعد ٹک ٹاکر کا مہندی لُک بھی مداحوں کو بھا گیا۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں ان کو سبز جوڑے میں ملبوس شوہر کے نام کی مہندی اپنے ہاتھوں پر لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ربیکا کی یہ حسین لک مداحواں کو کافی پسند آئی۔ 

جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہنیا اپنے پیا گھر سدھارنے کی آخری آخری تیاریاں کررہی ہیں۔

خیال رہے ک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حسین ترین نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جہاں دونوں کی پہلے دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔

مزیدخبریں