بریکنگ نیوز: کرپٹو کرنسیز رواں سال دوسری مرتبہ کریش کرگئی

04:45 PM, 24 Jun, 2024

ویب ڈیسک: (علی زیدی) کرپٹو کرنسیز کو رواں سال میں دوسری مرتبہ کریش کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ انویسٹرز کا بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز سے سرمایہ کاری نکالنا بتائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی 100 ٹاپ کرپٹو کرنسیز رواں سال اپریل کے بعد 5 فیصد تک گر گئی ہیں۔ 

بٹ کوائن مئی کے بعد 63 ہزار ڈالر تک گرگیا جو کہ مئی کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے لگاتار چھٹے روز کرپٹو کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ جس کی وجہ امریکا میں فیڈرل ریزرو پر کٹوتی ہوگی یا نہیں کی کنفیوژن بتائی جائے گی۔ 

اس وجہ سے کرپٹو کی ڈیمانڈ میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ خریدار صورتحال واضح ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ 

اسی طرح ایتھیریم اور سولانا بھی اپنی قدر میں غیرمعمولی کمی دیکھ رہی ہیں۔ ایتھیریم کو سال 2023 کے بعد سب سے زیادہ کمی کا سامنا ہے تو سولانا سال 2022 کے بعد پہلی مرتبہ قدر کھوچکی ہے۔ 

مزیدخبریں