فیصل آباد: تہرے قتل کی واردات، لاشوں کی بے حرمتی

05:16 PM, 24 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) فیصل آباد میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ، بے حسی کی حد ہوگئی۔لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل  نہ کیا گیا بلکہ دوکان میں ہی لاشوں کا پوسٹمارٹم کیا جانے لگا۔

کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں تہرے قتل کی لاشوں کی تذلیل کی جانے لگی ۔دوستوں کی تلخ کلامی میں گذشتہ رات تہرے قتل پر مقتولین کی لاشیں دوکان میں رکھ دی گئیں۔

دوکان میں لاشوں سے بدبو آنے  پر  لواحقین نے اپنا پنکھا لاشوں کے پاس لگا دیا۔ سخت گرمی میں 17 گھنٹوں بعد بھی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل نہ کیا گیا۔

محکمہ صحت کی بےحسی، تینوں لاشوں کا پوسٹمارٹم دوکان میں ہی کیا جانے لگا۔لواحقین بے حسی پر پھٹ پڑے ،   دوکان میں میڈیکل آلات ہیں نہ ہی صفائی کیلئے پانی موجود ہے۔

تینوں  متاثرہ خاندان اپنا اپنا مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں تاہم  پولیس نے ایک ہی مقدمہ درج کیا۔

مزیدخبریں