ن لیگ میں بڑھتی مایوسی کا نوٹس، نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک 

05:36 PM, 24 Jun, 2024

ویب ڈیسک: ن لیگ اور کارکنوں میں بڑھتی مایوسی کا سابق وزیراعظم اور صدر پی ایم ایل این نواز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف نے سیاسی میدان میں خود متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے  مطابق نواز شریف اس حوالے سے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ایک میٹنگ کریں گے۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ 

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ 

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ اس کے بعد نواز شریف نے بالآخر سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جلد پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے انفرادی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ جبکہ سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ 

قبل ازیں مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ختم ہوگیا۔  سینئر لیگی رہنما ماڈل ٹاؤن اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں رانا ثناءاللہ نے پی پی مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ 

نواز شریف نے پارٹی سنئیر قیادت کو سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی ترقی کے روڈ میپ کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ 

نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ احمد حسان، عرفان صدیقی، پرویزرشید اور رانا ثناء اللہ سمیت اہم رہنما موجود تھے۔

مزیدخبریں