ویڈیو؛ سوناکشی کا پاکستان کے فیمس سنگر کے گانے پر ڈانس

06:39 PM, 24 Jun, 2024

ساجد خاں

(محمدساجد) بالی ووڈ انڈسٹری کی سپرسٹار سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گذشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، بالی ووڈ کی سلیبرٹز کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے، شادی کی پروقار تقریب میں بالی ووڈ فلم نگری کی بڑی ایکٹرس اور اداکاروں نے شرکت کی، سوشل میڈیا پر دولہا ظہیر اقبال اور سوناکشی کی راحت فتح علی کے گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی لائف کا جیون ساتھ اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کو چن لیا ہے اور دونوں نے گذشتہ روز شادی کرلی ہے، شادی میں بالی ووڈ کی سلیبرٹز نے شرکت کرکے اس تقریب کو مزید چار چاند لگادیے،سوشل میڈیا پر سوناکشی اور دولہا ظہیر اقبال کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن کو ان کے چاہنے والے خوب پسند کررہے ہیں، یہی ہی نہیں کچھ ویڈیوز میں دونوں کو ایک ساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دولہا ظہیر اقبال اور سوناکشی کی ایک اور نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستان کے فیمس سنگر راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گانا ’ آفریں آفریں ‘ پر رقص کررہے ہیں، اس گانے پر دونوں کے ڈانس کو وہاں موجود مہمانوں نے خوب پسند کیا اور ان مناظر کی ویڈیو کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ بھی کیا۔

مزیدخبریں