(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے حالات بدلنے کے لئے واحد اور آخری چانس ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں جواد احمد بتایا کہ وہ واحد سیلبرٹی ہیں جنہوں نے ایک سیاسی جماعت بنائی، سیاست میں آنے کیلئے اپنی عزت بازار میں لانی پڑتی ہے۔سیاسی پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہے، پیسہ لگانا پڑتا ہے اور لوگوں کی تنقید بھی برداشت کرنی پڑتی ہے۔
جواد احمد کا کہنا تھا ان کے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا اور جو بحران درپیش ہیں اس سے ملک ٹوٹ بھی سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ ملک کو لوٹ کر کھا رہا ہے اور حالات خراب ہونے پرعمران خان تو اپنی جائیدادیں بیچ کر باہر چلا جاۓ گا.