ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی خوبصورت اور بے انتہا مقبول ادا پریانکا چوپڑا کی تصویر نے مداحوں کو پریشان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اور انگریزی فلموں کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خون آلود ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر مداح پریشانی کا شکار ہوگئے۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دی بلف‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فرینک ای فلاورز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی بلف‘ 19ویں صدی کی کہانی ہے جس میں پریانکا ایک ڈاکو کے کردار میں نظر آئیں گی۔
ایکشن سے بھرپور فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا خود کو متعدد بار زخمی بھی کرچکی ہیں جس کا اعتراف خود انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ناک اور گلے پر خون لگا ہوا ہے جس کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ پرینکا چوپڑا نے اس پوسٹ میں چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی دوستوں اور فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ کی آخری دو تصویروں میں پریانکا چوپڑا نے اپنی کلائی پر خراش اور کندھے پر آنے والے نیل کو بھی دکھایا ہے۔