برطانیہ کی شہزادی این حادثے کا شکار، ہسپتال داخل

09:39 PM, 24 Jun, 2024

(ویب ڈیسک)شاہ چارلس سوئم کی بہن شہزادی این کو ان کے آبائی دیہی گھر گیٹ کومب پارک میں ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ لگی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل منتقل کردیا گیا۔

بکنگھم پیلس کی رپورٹ کےمطابق ’شہزادی برسٹل کے ساؤتھ میڈ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور توقع ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گی،یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا، شاہ چارلس سوئم کو اس واقعہ سے آگاہ کردیا گیا ہے،  انہوں نے شاہی خاندان کے ساتھ مل کر شہزادی کی جلد صحت یابی کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،73 سالہ شہزادی جنوب مغربی انگلینڈ کے ہسپتال میں ہی رہیں گی "جب تک ان کی طبی ٹیم کوئی اور مشورہ نہ دے۔

شہزادی این کے شوہر، سر ٹموتھی لارنس، نیز ان کی بیٹی زارا ٹنڈال اور بیٹا پیٹر فلپس، سبھی اس واقعے کے وقت اسٹیٹ پر موجود تھے،شاہی خاندان کے دیگر سینئر ارکان کو کل رات این کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی، شہزادی این ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کی اکلوتی بیٹی  ہیں جن کو اس ہفتے کے آخر میں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

گھڑسواری کی نہایت شوقین اور 1976 کے مونٹریال اولمپکس میں حصہ لینے والی شہزادی ضروری اضافی مصروفیات کی ذمہ داری لیے ہوئے ہیں۔

گیٹ کومب پارک کا میدان ہر سال برٹش ایونٹنگ فیسٹیول کی میزبانی کے لیے مشہور ہیں جو دنیا کے بہترین گھڑ سوار ستاروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

مزیدخبریں