سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

11:17 PM, 24 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عقیل احمد عباسی ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کے تحت تعیناتیوں کی منظوری دی۔وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی مستقل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔اس کے علاوہ جسٹس شجاعت علی خان مستقل چیف جسٹس کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہیں گے۔ 
 

مزیدخبریں