پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،24 مارچ 2021

07:11 AM, 24 Mar, 2021

اویس
چیئرمین سینیٹ الیکشن کےخلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر ہوگی یا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا، فاروق ایچ نائیک نے یوسف رضا گیلانی کی طرف سے دلائل دیئے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت چیئرمین سینیٹ کے الیکشن ہوئے تھے؟ عدالت محفوظ فیصلہ کچھ ہی دیر میں سنائےگی۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ یہ پارلیمنٹ کا اندرونی نہیں، الیکشن کا معاملہ ہے، عدالت نے دیکھنا ہےکہ7 ووٹ ٹھیک مسترد ہوئے یا غلط، آرٹیکل69 اس کے آڑے نہیں آسکتا۔این اے75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن پر اخراجات کا معاملہ، دوبارہ پولنگ کےلیے ایک کروڑ91 لاکھ 78 ہزار کا بجٹ مختص، الیکشن کمیشن نے مختص بجٹ کی تفصیلات جمع کرادیں، ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی 23 اور 25 فروری کی عوامی سماعت کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا گیا۔کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال،تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید توسیع ہوگی یا نہیں،فیصلہ آج ہوگا، وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس، صوبائی وزراء کی مشاورت سے اہم فیصلے متوقع۔پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 301 نئے کیس رپورٹ، مزید 30 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد13ہزار965تک جا پہنچی، فعال کیس 36 ہزار 849 ہوگئے، 5 لاکھ 86 ہزار 228 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
مزیدخبریں