چند روز میں 10لا کھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچنے والی ہیں

08:16 AM, 24 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ چند روز میں دس لا کھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچنے والی ہیں جبکہ اپریل میں کئی ملین کورونا ویکسین کے پاکستان آنے کی امید ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو ایک نوید سنائی ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے آرڈر دے دیا گیا ہے ٗ چند ہی دنوں میں سائنو فارم کی دس لاکھ جبکہ کین سینو کی 60ہزار ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گے ٗ کئی لاکھ کورونا ویکسین کے حوالے سے معاملات طے ہو رہے ہیں جو اپریل میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔https://twitter.com/fslsltn/status/1374612859125108741ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے سنائی ٗ فیصل سلطان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ رات میری ڈاکٹر ٹیڈروز سے بہت سود مند گفتگو ہوئی ٗ جس میں کورونا ویکسین کے مسلسل میسر ہونے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔
مزیدخبریں