پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، غیر ملکی شراب برآمد

08:52 AM, 24 Mar, 2021

حسان عبداللہ

لسبیلہ(پبلک نیوز) ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق لسبیلہ لیاری بلوچستان کے ساحل سمندر سے 3805 بوتل غیر ملکی شراب برآمد ہوئی، برآمد شدہ غیر ملکی شراب اندرون ملک سمگل ہونا تھی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق لسبیلہ میں پکڑی جانے والی شراب کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزیدخبریں