مودی کی خواہش :نواز شریف کا مسئلہ کشمیر کے ذکر سے انکار
08:53 AM, 24 Mar, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مودی کی خواہش پر نئی دہلی کے ایک اجلاس میں مسئلہ کشمیر کا ذکر سے انکار کر دیا ٗ انہوں نے مودی کے ساتھ خفیہ ملاقات میں سفارتی عملے کو شامل نہیں کیا ۔ سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا۔ سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے ایک بھا رتی صحافی کو دئیے انٹرویو میں ہولناک انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی خواہشات کو غیر مشروط اور یک طرفہ طور پر پورا کرنا چاہتے تھے ٗ انہوں نے ا سی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے دہلی میں ہونے والے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کرنے سے انکار کر دیا ۔عبدالباسط نے کہا کہ نئی دہلی میں نواز شریف نے نریندر مودی کیساتھ خفیہ ملاقات کی جس میں سفارتی عملے کو بھی شا مل نہیں کیا گیا تھا ٗ نواز شریف کے سنیئر مشیر سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھارت کے ساتھ معذرت خواہانہ ذہن کے حامل تھے۔ وہ پاکستان کے فائدے کے بجائے مودی کے ارادوں کو قبول کرنے اور مودی کے خدشات کو سمجھنے کے قائل تھے۔