ویب ڈیسک: سام سنگ گلیکسی اور آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے چینی ملٹی نینشل کمپنی ون پلس اپنے فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس 9 سیریز کے فون مارکیٹ میں لے آئی۔ گزشتہ روز ون پلس نے تین اہم فون متعارف کرائے۔
ون پلس نے ان فونز کو کورین کمپنی سام سنگ کے گلیکسی فونز اور امریکی کمپنی ایپل کے آئی فونز کو ٹکر دینے کے لیے متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز نئی سیریز کے 9 ون پلس، 9 پرو، ون پلس 8 ٹی ون پلس 8 ٹی پرو، ون پلس 8 اور ون پلس 7 ٹی متعارف کرائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ون پلس اپنی 9 سیریز کو اب تک کی سب سے طاقتور اور بتہرین سیریز کے طور پر متعارف کرایا ہے۔