دوسری شادی بارے میکال ذوالفقار نے چپ توڑ دی

04:13 PM, 24 Mar, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پاکستان میں صفِ اول کے اداکار میکال ذوالفقار نے اپنی سابق اہلیہ سے علیحدگی کے تین سال بعد دوسری شادی سے متعلق چُپ توڑ دی ہے۔ وہ کب دوسری شادی کر رہے ہیں اور کس سے کر رہے ہیں اس حوالے سے بلآخر وہ بول پڑے ہیں۔

مارننگ شو میں انھوں نے اپنی سابق اہلیہ سے علیحدگی کے بارے میں بتایا کہ کچھ تعلقات سے متعلق گمان کیا جاتا ہے کہ وہ بہت اچھے چل رہے ہیں لیکن اصل میں ایسا ہوتا نہیں ہے۔ میں اپنی بیٹیوں کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ساتھ دیا۔ بڑی بیٹی 9 سال کی ہے اور چھوٹی کی عمر 7 سال ہے۔ میں ان کے بہت قریب ہوں اور ان کے بچہ بن کر وقت گزارتا ہوں۔

اپنی دوسری شادی کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ابھی ایسا کچھ پلان نہیں کیا۔ زندگی میں اور کافی چیزیں ہیں جن کو ترجیح دیتا ہوں۔ بعض لڑکیوں کی جانب سے دوسری شادی کے لیے اظہار بھی کیا ہو گا مگر اس وقت دوسری شادی میری ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہے میں شادی کروں گا ہی نہیں، قسمت میں اگر لکھا ہے تو ہو جائے گی۔ میں سب چیزوں کے ساتھ ساتھ میں بچوں کا باپ بھی ہوں لہذا مجھے دوسری شادی کا فیصلہ اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ 2021 میں میکال ذوالفقار اور سارہ بھٹی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ بندھن 2017 تک قائم رہا جو بعد ازاں علیحدگی پر ختم ہوا۔

مزیدخبریں