’’ن لیگ، پی پی کو 90ء والی سیاست سے ہٹ کر سوچنا ہو گا‘‘

04:35 PM, 24 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو 90 کی دہائی والی سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔ اختلافی بیانات سے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچے گا۔ ہمیں آپسی اختلافات کو بھلاکر اگے بڑھنا ہوگا۔

پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنے کے لیے مولانا فضل الرحمان متحرک ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے میری بات ہوئی ہے۔ دونوں پارٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں۔ اختلافی بیانات سے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اختلافی بیانات سے کارکنان کے درمیان نفرت پیدا ہوگی۔ ہمیں آپسی اختلافات کو بھلاکر اگے بڑھنا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں منفی گفتگو سے گریز کریں۔ امید ہے تمام اپوزیشن کی پارٹیز پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کریں گی۔

مزیدخبریں