مظفرگڑھ: ڈسٹرکٹ جیل میں 14 سالہ اصغر سے قیدیوں کی اجتماعی زیادتی

07:01 PM, 24 Mar, 2021

احمد علی
مظفرگڑھ (پبلک نیوز) ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں 14 سالہ اصغر سے قیدیوں کی اجتماعی زیادتی، چیئرمین پاکستان عوامی راج جمشید احمد دستی کا جیل انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق اصغر چانڈیہ ولد اسلم چانڈیہ کو چند روز قبل کم عمری میں شادی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اصغر چانڈیہ کو جب گرفتار کیا گیا تب ان کی شادی کی نہیں بلکہ رسم منگنی کی تقریب تھی۔ چیئرمین پاکستان عوامی راج جمشید احمد دستی موقع پر پہنچے اور جیل انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اصغر کو جیل میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں قید قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا جنہوں نے اس کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اصغر چانڈیہ نے اگلے دن ملاقات کے لیے آئے اپنے گھر والوں کو اس حوالے آگاہ کیا۔
مزیدخبریں