عثمان بزدار کا کرپشن پر نوٹس، دو افسروں کو فارغ کر دیا
07:08 PM, 24 Mar, 2021
شیخوپورہ (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شیخوپورہ دورے کے موقع پر کرپشن کی شکایات کا سخت نوٹس، دو افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ وسیم الدین اور تحصیلدار مرید کے احمد رضا سلطان کو معطل کر دیا گیا۔ ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ اور تحصیلدار مرید کے کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔خیال رہے کہ جم خانہ کلب میں شہریوں نے ایس ڈی او اور تحصیلدار کے خلاف کرپشن کی شکایات کی گئی تھیں۔