’’نواز شریف کا پاسپورٹ ’ری نیو‘ نہیں ہو سکتا‘‘

07:39 PM, 24 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہو گا۔ وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کی جائے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے سفارتی پاسپورٹ کو ری نیو کرانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں درخواست جمع کرائی جس کو مسترد کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے نئے سفارتی پاسپورٹ کے اجراء سے وزارت خارجہ کو روکا۔ کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم کے سفارتی پاسپورٹ کو ری نیو کرنے کے حوالے سے عمل درآمد روک دیا جائے۔وزارت داخلہ کی جانب سے تین وجوہات بیان کی گئی ہیں کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف احتساب عدالت میں ایک اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین کیس ہیں۔ وہ نیب کی جانب سے بنائے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں بھی مفرور ملزم تصور کیے جاتے ہیں۔ قانون کی نظر میں بھگوڑے شہری کو بیرون ملک سفر کا حق نہیں ہوتا۔ن لیگ کے قائد کو وزارت داخلہ کی جانب سے صرف ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ کی درخواست کا حق دیا گیا ہے جس کے لیے وہ لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی نواز شریف سے بیماری کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
مزیدخبریں