ہلدی کا پانی پینے کے بے شمار فائدے

04:00 AM, 24 Mar, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) ہلدی کا دودھ ہی نہیں، اس کا پانی بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اگر آپ صبح خالی پیٹ ہلدی کا پانی پی لیں تو آپ کو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے. کہا جاتا ہے کہ دودھ کے ساتھ ہلدی کا استعمال فائدہ مند ہے لیکن کیا آپ نے کبھی ہلدی کا پانی پیا ہے؟ اگر نہیں کیا تو آج ہی سے اسے عادت بنالیں۔ ہلدی کا پانی پینے سے حیرت انگیز فوائد آپ کی صحت کو تندرست بنا سکتے ہیں۔ اس سے جسم کے بہت سے مسائل کو دور کیا جا سکتا ہے۔ قوت مدافعت بڑھانے میں مفید ہلدی ہر باورچی خانے میں استعمال ہوتی ہے۔ ہلدی کو کئی ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہلدی ناصرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ یہ جسم کے سنگین سے سنگین مسائل کو دور کرنے میں بھی فائدہ مند سمجھی جاتی ہے۔ جلد کی خوبصورتی ہو یا قوت مدافعت، ہر طرح سے ہلدی کا استعمال آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ہلدی کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے ہلدی کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ ہلدی کو دودھ میں ملا کر پیتے ہیں۔ دراصل ہلدی میں چھپے اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات جسم کے بہت سے مسائل کو کم کر سکتے ہیں۔ جوڑوں کے درد میں بھی فائدہ مند اس کے علاوہ ہلدی کا پانی آپ کے لیے زخم کو ٹھیک کرنے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ہلدی کا پانی جوڑوں کے درد کی وجہ سے ہونے والی سوزش اور جلن کو کم کرنے میں بھی موثر ہے۔
مزیدخبریں