وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

06:57 AM, 24 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چوروں اور ڈاکوئوں کیخلاف 27 مارچ کو گھروں سے نکلے اور ان کیخلاف احتجاج کرے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ اچھائی کیساتھ اور برائی کیخلاف کھڑا ہونا ہے۔ ہم برائی کیساتھ نہیں ہیں۔ پوری قوم برائی کیخلاف ہمارے ساتھ نکلے۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوئوں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے۔ ان کیخلاف عوام میرے ساتھ نکلے۔ دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم جلد مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اور اب باری ہے مانسہرہ کی! آئیے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں- https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1506837987954348035?s=20&t=91WsQs5Ma9iXr-S075YPsQ ان کا کہنا تھا کہ منڈی بہاء الدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات اور درگئی کے کامیاب جلسوں کے بعد کل وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت انشاء اللہ مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ عوام کا وزیراعظم پر بھرپور اعتماد ہے۔
مزیدخبریں