عمران خان بہت بار جس مقصود چپڑاسی کا ذکر کر چکے ہیں، وہ کون ہے؟

02:16 PM, 24 Mar, 2022

احمد علی

پاکستان میں ایک بار پھر مقصود چپڑاسی کا تذکرہ ہے، گزشتہ روز پبلک نیوز کے پروگرام میں‌ معروف صحافی اور تجزیہ نگار اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی دبئی میں ہوتے ہیں ،ان صاحب کے اکاونٹ میں سب سے زیادہ ٹرانزیکشن ہوئی، یہ پاکستان نہیں آ سکتے. ان کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی دبئی میں کسمپرسی کی حالت میں رہ رہے ہیں ، وہ چند روز قبل انتقال کرنے والے اپنے بھائی کے جنازے میں بھی نہیں آ سکے تھے.

اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی 20 ہزار پر ملازم تھے ، انکا اکاؤنٹ کھلوایا گیا اور انکا اکاونٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا. دوسری جانب معروف صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی چونکہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا ملزم ہے اس لیے وہ اپنے بھائی کے انتقال پر اس کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ مقصود چپڑاسی کے حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایک بیان بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی میرا رشتہ دار ہے اسکا بھائی دبئی میں ڈاکے مار کے پیسے بھیجتا ہے اس ملک کے قانون کو کیا مسئلہ ہے؟ یاد رہے کہ ملک مقصود شریف گروپ کے سی او کا چپڑاسی تھا جس کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے تھی مگر اس کے اکاؤنٹس میں 3 اعشاریہ 74 ارب روپے ڈپازٹ کیے گئے تھے۔ مقصود چپڑاسی کو مبینہ طور پر شہباز شریف کا فرنٹ مین کہا جاتا ہے، جس کا پاکستانی سیاست میں بہت تذکرہ رہا ہے کہ کس طرح 25 ہزار روپے ماہانہ کی تنخواہ لینے والا شخص اربوں روپے کا مالک بن گیا۔مقصود چپراسی کے 7مختلف اکاونٹ میں رقوم جمع ہوتی رہیں۔بینکرز کے بیانات میں کہا گیا کہ مقصود چپڑاسی ہر اکاونٹ کے لیے اپنا بزنس اور سالانہ ٹرن اوور مختلف ظاہر کرتارہا اور مختلف بینکوں میں رمضان شوگر مل نے ہی اکاونٹ کھلوانے کے لیے مقصود چپراسی کو ریفر کیا۔
مزیدخبریں