چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکردیا

04:42 PM, 24 Mar, 2023

احمد علی
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی رول اوور کر دی ہے۔ پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین نے پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی رول اوور کر دی ہے، چین نے 2ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹس کی واپسی ایک سال کیلئے موخر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امارات کی جانب سےفنانسنگ کی امید ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے، اسی ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آنے ہیں، اسی ماہ زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔
مزیدخبریں