ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکاپی ٹی آئی کو جلسےکی اجازت دینےسےانکار

11:09 AM, 24 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست مسترد کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی چوک سمیت کسی بھی جگہ احتجاج کی جازت نہیں دی جا سکتی۔؎

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں