جنوبی وزیرستان میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

11:16 AM, 24 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر انتظام یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے پورے جنوبی وزیرستان میں تقریبات منعقد کی گئیں، پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا۔

تقریبات میں یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت اور رہنماؤں کی انتھک محنت اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طلباء و طالبات نے پوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر ، ملی نغمے، فلیگ مارچ اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

شرکاء نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ علاقے کے مشیران ، طلبہ و طالبات اور نوجوانوں نے وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں