پبلک نیوز: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز یومِ پاکستان پریڈ کے مہمانِ خصوصی تھے، ان سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کر کے خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شہزادہ خالد بن سلمان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات پہنچائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یومِ پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں وزیرِ اعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے تھے جبکہ اس پریڈ کے مہمانِ خصوصی سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان تھے۔