‏وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

04:44 PM, 24 May, 2021

احمد علی
راولپنڈی (پبلک نیوز) ‏ وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیرخزانہ شوکت ترین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ، وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز دورہ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم سمیت تمام شرکا کا استقبال کیا۔اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی شریک ہوئے۔
مزیدخبریں