محکمہ صحت نے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی

05:00 PM, 24 May, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری نے ہر طرح کے تقرر و تبادپوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے محکمہ صحت نے یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلہ کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ ویکسی نیشن سنٹرز کو بحال رکھنے کیلئے پابندی عائد کی گئی۔مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے تقررو تبادلوں پر عائد کی جانے والی پابندی تاحکم ثانی موجود رہے گی۔
مزیدخبریں