بورسن جانسن بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

06:30 PM, 24 May, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورس جانسن تیسری شادی کرنے والے ہیں۔ یہ شادی کس سے کر رہے ہیں، کب کریں گے اور ان کی شادی میں کون کون شرکت کرے گا۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے تیسری شادی کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن اس کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ ان کا ارادہ ہے کہ اگلے سال جولائی میں یہ شادی انجام دیں۔ ان کی یہ شادی ان سے 24 سال کم عمر کی گرل فرینڈ کیری سائمنڈز سے ہو گی۔واضح رہے کہ بورس جانسن کی عمر 55 سال ہے جبکہ پانچ بچوں کے باپ ہیں۔ یہ بھی خیال رہے کہ بورس جانسن برطانیہ 250 سالہ تاریخ میں پہلے وزیراعظم ہوں گے جنھوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر ہوتے ہوئے شادی کی۔
مزیدخبریں