پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،25مئی2021

07:00 PM, 24 May, 2021

احمد علی
لندن میں ‏افغان شہریوں کا پاکستان ہائی کمیشن کے باہر احتجاج، ہائی کمیشن کی عمارت پر پتھر اور پانی کی بوتلیں پھینکیں، لندن پولیس نے مظاہرین کو عمارت میں داخل ہونے سے روکا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کیے نہ ہی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی۔ اس حوالے سے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ائیر لائینز آف کمیونیکشین اور گراونڈ لائینز آف کمیونیکیشن کا فریم ورک پہلے سے موجود ہے۔ اس ضمن میں کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا۔محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری نے ہر طرح کے تقرر و تبادپوں پر پابندی عائد کر دی، ویکسی نیشن سنٹرز کو بحال رکھنے کیلئے پابندی عائد کی گئی، تاحکم ثانی تقررو تبادلوں پر پابندی رہے گی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس، میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے تمام طلباء کوویکسیئن لگانے کا فیصلہ۔شاہد آفریدی اور نسیم شاہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
مزیدخبریں