حکومت کا 2 چھٹیاں بحال کرنے کا فیصلہ

05:53 AM, 24 May, 2022

احمد علی
حکومت نے ہفتہ وار دو چھٹیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس کی منظوری آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ ہفتے کے دن کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ وزارت توانائی کی تجویز پر کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کی اہم وجہ انرجی کی بچت کرنا ہے اور اسی تناظر میں چھٹی بحالی کی جا رہی ہے۔ چھٹی کی حتمی منظوری کا فیصلہ آج کابینہ اجلاس میں ہوگا۔ سرکاری ملازمین کی جانب سے حکومت سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ہفتے کی چھٹی بحال کی جائے۔ حکومت کی جانب سے ان کا مطالبہ وقتی طور پر منظور کیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ موسم میں تبدیلی کے بعد بھی ہفتے کی چھٹی برقرار رہے گی یا نہیں۔ امید کی جا رہی تھی کہ رمضان المبارک کے فوری بعد ہفتہ وار دو چھٹیاں بحال ہو جائیں گی لیکن عیدالفطر کی چھٹیوں کے فوری بعد سرکاری اوقات کا نیا شیڈول جاری کیا گیا جس میں ہفتے کی چھٹی برقرار رکھی گئی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے کے بعد پہلے دن ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چھٹی کرنےکا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غریب ملک ہے اور ہفتے میں چھٹیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
مزیدخبریں