پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے، عمران‌خان

10:20 AM, 24 May, 2022

احمد علی
پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ وہ کل پختونخوا سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لے کر اسلام آباد کے لیے نکلیں گے جب کہ نیوٹرلز، ججز اور وکلا کو پیغام دیتے ہیں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران‌خان نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں فیصلہ کن وقت ہے، یہ وقت فیصلہ کرےگاکہ کس طرح کےپاکستان میں رہناچاہتےہیں، فاشسٹ حکومت کی تاریخ پتہ ہےکہ وہ ہمیشہ کیاکرتی رہی ہے، 30سال سے2خاندان حکومت میں رہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اتنےہی غیرجمہوری ہیں جتنےڈکٹیٹرزرہےہیں، انہوں نےجمہوریت کی اسی طرح دھجیاں اڑائیں جتنی ڈکٹیٹرزنے اڑائیں،کل رات سےانہوں نےجوشروع کیایہ ان کی تاریخ ہے، حکومت سےباہرجاتےہیں توانہیں جمہوریت یادآجاتی ہے،پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے، فضل الرحمان اوربلاول بھٹونےجب لانگ مارچ کیا توہم نےپکڑدھکڑکی؟ عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ نے ملک کی جمہوریت کا تحفظ نہ کیا تو اس کی ساکھ ختم ہوجائے گی جبکہ حکومت اپنے غیر قانونی اقدامات سے فوج کو متنازع بنارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اورنیوٹرلزسےپوچھتاہوں کہ کیاآپ جاری صورتحال دیکھ رہے ہیں، آج میڈیا ہاؤسز کا بھی فیصلہ ہوجائے گا کہ کون کس طرف ہیں، عدلیہ، نیوٹرلز سے پوچھتا ہوں کہ ایسے کونسی حکومت کرسکتی ہے، میں اسے سیاست نہیں جہاد سمجھتا ہوں، کل پشاورسے قافلے کی صورت میں اسلام آبادکی طرف جائیں گے، ان مجرموں کو تسلیم کرنے سے موت بہترہے، قوم کو کہتا ہوں،یہ جو ڈرا رہے ہیں،خوف کی زنجیریں توڑ دیں، خوف انسان کو غلام بناتا ہے،قوم خوف کا شکار نہ بنے، نوجوانوں کوپیغام ہےملک کامستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، ہم نے کسی سے ڈرنا نہیں نہ ہی عزم کمزور کرناہے،ان سے پوچھتا ہوں کتنوں کو جیل میں ڈالیں گے.
مزیدخبریں