جذباتی مناظر، شہداء سے متعلق ڈاکومنٹری دیکھتے ہوئے وزیراعظم آبدیدہ ہو گئے
09:44 PM, 24 May, 2023
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف عظمت شہداء کنونشن کے موقع پر شہداء کے حوالہ سے ڈاکومنٹری دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ عظمت شہداء کنونشن کے موقع پر شہداء کے حوالہ سے دستاویزی فلم اور ملی نغموں کے دوران نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کنونشن کے شرکاء عظمت شہداء کنونشن کے موقع پر شہداء کے حوالہ سے ڈاکومنٹری دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء کے اہلخانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کے بچوں کوپیار کیا۔ وزیراعظم نے اشک بار آنکھوں کے ساتھ شہدا کے غم سے نڈھال اہل خانہ کو اپنے ہاتھوں سے پانی پلایا، ان کو دلاسہ دیا اور ان کی دلجوئی کی۔