کرغیزستان سے ایک اور خصوصی پرواز طلباء کو لے کر کوئٹہ پہنچ گئی

08:59 AM, 24 May, 2024

ویب ڈیسک: کرغیزستان میں پھنسے طلباء کو لے کر پی آئی اے کی ایک اور خصوصی پرواز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6264 کے ذریعے 172 طلباء بشکیک سے کوئٹہ پہنچے، 80 طلبا کا تعلق بلوچستان جبکہ 92 کا دیگر صوبوں سے ہے، طلباء کے والدین، عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی صوبائی وزراء کے ہمراہ ایئرپورٹ پر کرغزستان سے واپس آنے والے طلباء کا استقبال کیا، بلوچستان حکومت نے اپنے اخراجات پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ جمعرات کی صبح لاہور سے بشکیک بھجوایا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کرغزستان سے 290 طلباء کو لے کر خصوصی پرواز پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

مزیدخبریں