ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت اب کیسی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

12:03 PM, 24 May, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد 3 روز سے لاہورکے سروسز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق سروسز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ان کی کمر، پیٹ اور معدے کا درد بھی اب بہتر ہے۔

سروسز اسپتال کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر خدیجہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج کر رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرخدیجہ ہی ڈاکٹر یاسمین راشد کے ڈسچارج کیے جانے کا فیصلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جیل سے جاری سلپ پر یاسمین راشد کو تشویش ناک حالت کی قیدی قرار دیا گیا تھا، اس وقت ان کا بلڈ پریشر 160 اور 110 تھا۔

مزیدخبریں