بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

12:27 PM, 24 May, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو بدستور جاری ہے,محکمہ موسمیات نے کا کہنا ہےکہ بالائی کےپی،پوٹھوہار،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پربارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دادو،موہنجودڑو میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانےکا امکان ہے، لاہورمیں درجہ حرارت 42،کراچی 34،اسلام آباد میں41 تک جانےکا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا،بالائی کےپی،پوٹھوہار،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پربارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں