ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کا اپنے افسران و ملازمین پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےملازمین کو 3 اعزازیے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے ملازمین کو اعزازیہ نہیں دے گا، الیکشن کمیشن کے خلاف سروس ٹریبیونل یا عدلیہ سے رجوع کرنے والے ملازمین کو بھی اعزازیہ نہیں دیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق 7 فروری سے قبل تعطیلات پر گئے ملازمین اعزازیہ کے حق دار نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے بعد مارچ میں ملازمین کو دو اعزازیے پہلے ہی دے چکا ہے جبکہ رواں مالی سال میں الیکشن کمیشن اپنے ملازمین کو 5 اعزازیے دے رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے قواعد کے تحت کوئی بھی ادارہ ایک مالی سال میں صرف ایک اعزازیہ دے سکتا ہے۔