ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ:بوم بوم آفریدی ایک بارپھر ملک کا نام روشن کرنے کو تیار

02:19 PM, 24 May, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایمبیسیڈر مقرر ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے   شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

خیال رہے کہ شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔

شاہد آفریدی یووراج سنگھ کرس گیل اور یوسین بولٹ کے ساتھ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ پہلے ورلڈ کپ میں پلئیر آف دی ٹورنامنٹ رہا 2009 میں ٹرافی جیتی یہ میرے کیرئیر کے قابل ذکر لمحات ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے پرجوش ہوں۔ یہ ایک دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مس نہیں کرے گا ۔

مزیدخبریں