کورکمیٹی اجلاس کیلئےپی ٹی آئی نےگراؤنڈ میں ٹینٹ لگوا دیئے

02:23 PM, 24 May, 2024

ویب ڈیسک:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے نےتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم غیر قانونی تعمیرات گرا کر اسے سیل کردیا جبکہ پی ٹی آئی کی کورکمیٹی نے مرکزی دفتر کے سامنے گراؤنڈ میں ہی ٹینٹس لگالیے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پی ٹی آئی مرکزی دفتر کےسامنے گراونڈ میں ٹینٹس لگوا دیئے گئے۔

 ٹینٹ میں ہی کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا جبکہ کور کمیٹی کا اجلاس 3 بجے بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں ہوگا۔

مزیدخبریں