خیبر پختونخوا  میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

03:49 PM, 24 May, 2024

(ویب ڈیسک )   محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے   موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے ،اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یکم جون سے پرائمری سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں ہونگی۔جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، بالائی اضلاع میں یکم جولائی سے 31 اگست تک سکول بند رہیں گے۔

مزیدخبریں