اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

06:21 PM, 24 May, 2024

ویب ڈیسک: اوگرا نے مئی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے تحت سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کیلئے سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جب کہ اپریل کیلئے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

مزیدخبریں