رکی پونٹنگ کا کوچنگ سے انکار، جے شاہ کا سخت ردعمل آگیا

07:00 PM, 24 May, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: بی سی سی آئی کا آسٹریلوی کرکٹرز کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں پر جے شاہ کا رد عمل آگیا۔

جے شاہ کا کہناتھا کہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نےکوچنگ کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطوں کی تردید کی ہے۔ نہ بی سی سی آئی اور نہ ہی میں نے سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ کے لیے رابطہ کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ انڈین ٹیم کے لیے بہترین کوچ کی تلاش ایک محتاط اور پراسس والا کام ہے، ہم ان افراد پر فوکس کر رہے ہیں جو انڈین کرکٹ کے ڈھانچےکو سمجھتے ہیں، یہ بڑا اہم ہے کہ انڈین ٹیم کے کوچ کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کا گہرا مطالعہ ہو۔ 

جے شاہ کا عندیہ نے دیا کہ بھارتی ٹیم کا نیا کوچ بھارتی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ  اس سے پہلے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ملنے کا انکشاف کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں