(ویب ڈیسک)کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت کم ہوگئی، انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 9پیسے کی کمی ہوئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تیزی پر اختتام ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر278 روپے 21پیسے پربند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 55پیسے پر مستحکم رہا،گذشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 278 روپے30 پیسےپر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب 100 انڈیکس میں 868 پوائنٹس کا اِضافہ ہوا ، 100 انڈیکس 75 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 76 ہزار 248 پوائنٹس رہی،مارکیٹ میں 60 کروڑ 98 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔
مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 215 کے حصص میں تیزی، 144 میں مندی ہوئی، گذشتہ کاروباری روز انڈیکس 75 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔