ہم سارے رٹے کی پیداوار ہیں: شفقت محمود
11:30 AM, 24 Nov, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم ہمارے لئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ ناگزیر ہے۔ ہماری تعلیم کا سسٹم دکیا نوسی پہ چل رہا ہے، ہم سارے اس رٹے کی پیداوار ہیں۔ سٹیم ٹیچنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ ایک اہم پراجیکٹ ہے جو ہمارے بچوں کیلئے وزارت تعلیم نے مدد کی۔ ہم اسے مستقبل میں استعمال کر سکیں گے۔ جب دوسری جنگ ختم ہوئی تو دو ملک مکمل تباہ ہوچکے تھے جن میں جرمنی اور جاپان تھے لیکن ان دونوں ممالک نے جلدی سے ترقی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں آنے والے وقت میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھے گا۔ چھوٹے بچوں کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید اچھی تعلیم دی جاسکتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی 30 سکولوں میں اس وقت ہے ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں لیکر جائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ الیٹ سکولز کا کنسپیپٹ بھی ختم کریں۔