ججز کی ٹیپس محض ڈرامہ ہیں:وزیر اعظم

12:50 PM, 24 Nov, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان ڈار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. عثمان ڈار نے محنت کےساتھ جنون سے کام کیا.بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ کچھ نہیں ہوگا لیکن عثمان محنت کرتا رہا. کامیاب جوان پروگرام ہمارے منصوبوں میں سب سے زیادہ کامیاب ہوگا. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 9سال کا تھا تو اپنی والدہ کے ساتھ لاہور اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھنے گیا تھا.اپنی والدہ کو کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹر بننا چاہتا ہوں.سب نے مجھے کہا کہ تم ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکتے.میں نے محنت کی غلطیوں سے سیکھا اور اللہ نے مجھے کامیابی عطا کی.شوکت خانم اسپتال بنانے لگا تو کہا گیا کہ اسپتال نہیں بن سکتا.لوگ کہتے تھے 2پارٹی سسٹم میں تیسری پارٹی نہیں آسکتی.پھر جب میں اقتدار میں آگیا تو کہا گیا کہ کامیاب نہیں ہوسکتے.کوئی بھی انسان آج تک محنت کیے بغیر کامیاب نہیں ہوا. وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی سوچ رکھنے والا شخص ہی بڑا آدمی بن سکتا ہے.کامیاب وہ شخص ہوتا ہے جو بڑی سوچ اور بڑا خواب رکھتا ہے اور پھر ہار نہیں مانتا.اپنی غلطیوں سے سیکھ کر انسان اوپر چلا جاتا ہے.نوجوانوں کے ہاتھ میں اس ملک کا مستقبل ہے.انسان تب ہی کامیاب ہوتا ہے جب وہ برے وقت سے سیکھتا ہے.پاکستان سمیت پوری دنیا پر مشکل وقت آیا ہوا ہے.کورونا کی وجہ سے پوری دنیا پر مشکل وقت آیا ہوا ہے. گھر بنانے کیلئے حکومت سود کے بغیر قرضے دے گی. ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہر طرف ٹیپس نکل رہی ہیں، ججز کے نام آرہے ہیں.25سال پہلے جب سیاست میں آیا تھا تو کہا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے.جس ملک کے حکمران پیسہ چوری کریں وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا.2016میں پاناما کیس آیا اس میں نوازشریف کانام بھی آیا.جس قوم کی اخلاقیات ختم ہوجائے وہ قوم ختم ہوجاتی ہے.جس قوم میں اچھے برے کی تمیز ختم ہوجائے وہ قوم ختم ہوجاتی ہے.مدینہ کی ریاست کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی گئی تھی.
مزیدخبریں